Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو کو ہیٹ ٹرک جشن کا اندازمہنگا پڑسکتا ہے

لندن: متنازعہ انداز میں جشن منانا رونالڈو کو مہنگا پڑ سکتا ہے اور ان پر ممکنہ پابندی اور جرمانے کے بارے کوئی فیصلہ کل ہوگا۔ یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن نے رونالڈو کو نامناسب طرزعمل اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیدیا ہے ۔ یاد رہے کہ چیمپیئنز لیگ کے میچ میں اٹلی کے کلب جوونٹس کے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے ہسپانوی کلب ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک کے بعدحریف ٹیم کے کوچ ڈیگو سیمیون کی نقل کرتے ہوئے منایا جانے والے متنازعہ جشن رونالڈو کی کوارٹر فائنل میں شرکت روک سکتا ہے ۔ جوونٹس کے خلاف ایسے ہی جشن پر ڈیگو سیمیون کو 17 ہزار پونڈجرمانہ بھگتنا پڑا تھا۔اطالوی کلب پہلا میچ ہار گیا تھا لیکن دوسرے مرحلے میں رونالڈو کی شاندار کارکردگی کے باعث اس نے چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے جہاں اس کا مقابلہ ڈچ کلب ایجکس سے 10 اپریل کو ایمسٹرڈیم اور دوسرے مرحلے میں16 اپریل کو تورین میں ہوگا۔جوونٹس کے کوچ کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ رونالڈو جرمانے اور معطلی سے بچ جائیں گے۔یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن کی انضباطی کمیٹی کل اس بارے میں اپنے فیصلے کا اعلان کرے گی۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: