Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم سے بحرینی نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات

اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے ملاقات کی۔ علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔بحرین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے بحرینی وزیراعظم کی طرف سے عمران خان کو بحرین کے دورہ کی دعوت دی جسے عمران خان نے قبول کرتے ہوئے بحرینی وزیراعظم کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کی نیشنل گارڈز کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ۔ دونوں اطراف نے باہمی فوجی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ مہمان جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔

شیئر: