Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضل الرحمان نے اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکی دیدی

اسلام آباد... جے یو آئی ف اورمتحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے انتباہ کیا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف جلد ہی وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت پورے ملک کو بند کیا جائے گا۔نیشنل ایکشن پلان بدنیتی پر مبنی ہے اگر حکومت نے دینی مدارس پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی تو اس کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔ ایم ایم اے کے سربراہ اجلاس کے بعد دیگر قائدین کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران فضل الرحمن نے کہاکہ گزشتہ 6، 7 ماہ میں پاکستان کو جس طرح مسائلستان بنایا گیا ۔ہمارا متفقہ موقف ہے کہ پاکستان کی نظریاتی شناخت کے لئے قومی سفر جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ ہمارا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سینماوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔ ایم ایم اے اس حوالے سے ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ میں ہے ۔ اس پر مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے اجلاس میں ملین مارچ کا سلسلہ جاری رکھنے پر سب نے اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد لاک ڈاون پر ایم ایم اے کی تمام جماعتیں متفق ہیں۔ لاک ڈاون کی تاریخ جماعت اسلامی دے گی ۔

شیئر: