Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’عمرہ آن لائن‘‘ کا آغاز کب؟

مکہ مکرمہ ۔۔۔ حج و عمرہ کمیٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد بن بادی نے بتایا ہے کہ عمرہ آن لائن پر عملدرآمد آئندہ عمرہ موسم سے ہوگا۔ اسکے تحت 5 سہولتیں نصیب ہونگی۔ بادی نے المدینہ اخبار سے گفتگو میں کہاکہ عمرہ آن لائن سسٹم کے تحت ہوٹلوں ، ٹرانسپورٹ اور رہائش کے جملے انتظامات آن لائن ہونگے۔ مکہ مکرمہ میں مختلف خدمات بھی آن لائن متعین کی جاسکیں گی۔ ویزا آن لائن جاری ہوگا۔ اس طرح قونصل خانے او رسفارتخانے کا کردار ختم ہوجائیگا۔ جملہ خدمات کی لاگت کم ہوگی۔ ہوٹلوں اورٹرانسپورٹ کمپنیوں کی جانب سے معتمرین کو مختلف پیشکشیں ہونگی۔ عمرہ ویزہ سفارتخانے یا قونصل خانے جائے بغیر اپنے طور پر پرنٹ کیا جاسکے گا۔
 

شیئر: