Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوس کاانجیکشن لگا کر خاتون نے زندگی داؤ پر لگا دی

صحت مند رہنے اور تروتازہ دکھنے کاشوق کسے نہیں، خصوصاًخواتین اپنی صحت کے حوالے سے خاصی فکرمند رہتی ہیں اور پرکشش نظر آنے کے لیے  مختلف حربے آزماتی ہیں لیکن چین میں ایک خاتون نے صحت مند رہنے کے لیے اپنی زندگی ہی داؤ پر لگادی۔ 
 51 سالہ خاتون نے خود کو صحت مند رکھنے کی غرض سے پھلوں کے جوس کاانجکشن لگایا جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہوگئی  اور انہیں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرنا پڑا۔
 خاتون نے 20قسم کے پھلوں کے رس سے بھرا انجکشن خود کو لگا یا تاکہ پھلوں کی غذائیت براہ راست خون میں شامل ہو کر فوری فائدہ پہنچا سکے۔
انجکشن لگاتے ہی خاتون کی جلد پر کھجلی شروع ہو گئی اور تیز بخارہو گیا ۔ انجکشن سے ان کا دل، جگر،گردے اور پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے۔ 
خاتون کو پانچ دن تک انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھاگیا جس کے بعد انہیں عمومی مریضوں کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔علاج مکمل ہونے کے بعد خاتون کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ۔
یہ واقعہ چین کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ویبو‘  پرمتعدد صارفین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ گیارہ ہزار سے زائد صارفین نے ہیش ٹیگ ’اولڈ وومن پُٹس جوس انٹو وینز‘  (بوڑھی خاتون اپنی رگوں میں جوس ڈالتے ہوئے) استعمال کرتے ہوئے ٹویٹس کیں۔ 
 صارفین کا کہنا تھاکہ یہ واقعہ  لوگوں میں بنیادی طبی معلومات کی کمی کو ظاہر کرتاہے۔ صارفین نے لوگوںمیں بنیادی طبی معلومات ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ 
 

شیئر: