Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگرد تیسرے ہدف کی طرف بڑھتے ہوئے گرفتار ہوا،کیوی پولیس

 کرائسٹ چرچ ۔۔۔ نیوزی لینڈکی پولیس نے بتایا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں2مساجدمیں فائرنگ کرنے والے آسٹریلوی دہشت گرد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تیسرے ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ اب تک کی گئی تحقیقات کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے کے 21ویں منٹ میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ مسلح شخص کو2اہلکاروں نے گرفتار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ حملہ آور کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تیسرے ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا۔ترجمان پولیس کے مطابق اہلکاروں کو مسلح ہو کر حملے کی جگہ پہنچنے میں 10منٹ لگے ۔انہوں نے کہاکہ مسجد پر حملے کی ویڈیو کے براہِ راست مناظر دوران ملازمت دیکھنے والے ایک ملازم کو نوکری سے بھی نکال دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ حملے کے بعد سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچنے والے اہل کاروں سے ملاقات کی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی فضا بنانا ہوگی جہاں تشدد پروان نہ چڑھ سکے۔
  

شیئر: