Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی کرکٹرز کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات کا فیصلہ

ڈھاکا:بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے دورے میں سانحہ کرائسٹ چرچ کا صدمہ لینے والے کرکٹرز کو ان اثرات سے نکالنے کیلئے غیر ملکی ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کرکٹرز کو لیکچرز کے ذریعے اس واقعے کے صدمے سے نکال کرمعمول کی زندگی اور کھیل کی طرف واپس لایا جائے گا۔ یادر ہے کہ کرکٹ کا ورلڈ کپ نزدیک ہے۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونےو الے حملوں میںمعجزانہ طور پر محفوظ رہی تھی ۔ دہشتگردی کے اس واقعہ کے بعدنیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ منسوخ کرکے ٹیم کو فوری طور پربنگلہ دیش واپس بلا لیا گیا تھا۔ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کی وجہ سے کھلاڑی اب بھی خوف کی کیفیت میں مبتلا ہیں اور ذہنی طور پر پر سکون نہیں۔ اس صورتحال کی وجہ سے بورڈ نے کھلاڑیوں کیلئے ایک غیر ملکی ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا مقصد کھلاڑیوں کی کونسلنگ کر کے انہیں خوف کی کیفیت سے نکالنا ہے۔ بورڈ نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ کھلاڑیوں سے اس سانحہ پر بات سے گریز کریں۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: