Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب : اشیائے صرف کے تھوک کے نرخوں میں ریکارڈ اضافہ

ریاض۔۔۔۔ محکمہ شماریات نے  بدھ 20 مارچ  2019ء کو  رپورٹ جاری کرکے  بتایا ہے کہ  مملکت بھر میں  اشیائے صرف کے تھوک کے نرخوں میں  ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ا لوئام  کے مطابق  محکمہ شماریات ہر ماہ  اشیاء کے  تھوک نرخوں کی رپورٹ جاری کرتا ہے۔  ان میں  زرعی  محصولات، مچھلیاں،  معدنیات، خام اشیاء ،کھانے پینے کی چیزیں، تمباکو، ملبوسات اور  مختلف قسم کے آلات شامل ہیں۔ محکمہ نے توجہ دلائی کہ  معدنیات ، سازوسامان و آلات کے نرخوں میں 1.0 فیصد  کا اضافہ ہوا جبکہ   خام اشیاء  کے نرخوں میں 1.0 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔  زرعی پیداوار  اور مچھلیوں کے نرخوں  میں 0.5 فیصد  اور دیگر اشیاء کے نرخوں میں  بھی اتنی ہی کمی واقع ہوئی۔

شیئر: