Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول بھٹو نے تصور چوہدری کو پی پی سعودی عرب کا صدر مقرر کردیا

جدہ ۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیئر رہنما تصور چو ہدری کو پارٹی کا  سعودی عرب  میں  صدر مقرر کیا ہے۔تصور چوہدری  پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینیئر رہنما ہیں اور پچھلے کئی سالوں سے   پارٹی کے چیف آرگنائزر، سینئر نائب صدر اور دیگر عہدوں کی ذمہ داریاں بخوبی نبھاتے رہے ہیں  ۔دیگر   عہدیداروں کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا  جن میں، محمد ریاض راٹھور کو سینیئر نائب صدر، محمد کاظم ملک کو نائب صدر، جاوید ملک کو نائب صدر،  اور سردار محمد رزاق کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے ۔

شیئر: