Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ہم_سب_کا_پاکستان‎

یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی ٹویٹر صارفین کی جانب سے ہم سب کا پاکستان ہیش ٹیگ لانچ کیا گیا اور اس کے ذیل میں متعدد ٹویٹس کیے گئے۔
شہزاد نیازی نے ٹویٹ کیا : ‏23 مارچ 1940 کادن جدوجہد آزادی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس دن قرارداد پاکستان منظور ہوئی اور سات سال بعد پاکستان کی صورت میں ہمیں ایک آزاد ملک حاصل ہواـ لیکن بد قسمتی سے آزادی کے ثمرات سے آج تک عوام فیض یاب نہ ہوسکی اس کے لیے ہمیں مذید جدوجہد کرنی ہوگی۔
چوہدری فرخ شہزاد نے لکھا : ‏وطن سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اسے عظیم سے عظیم تر بنائیں ، ہر شہری کو تمام حقوق حاصل ہوں ، ہر بیٹی کی عصمت کی حفاظت ہو ، ہر اقلیت کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہو ، قانون سب کیلئے برابر ہو ، یکساں نظام تعلیم ہو ،یکساں انصاف کے مواقع ہر شہری کو میسر ہوں۔
محمد مدثر غفار نے لکھا : ‏عوام کہتی ہے کے قانون صرف غریبوں کے لیے ہے لیکن جب قانون والے امیروں کو پکڑتے ہیں تو یہی غریب سڑکوں پر نکل کر امیروں کو بچاتے ہیں۔
راشد بٹ کا کہنا ہے : ‏پاکستانی کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ہر پاکستانی علاقائی نسلی صوبائی  تعصب سے بالاتر ہوکر سوچے کیونکہ متحد پاکستان ہی روشن پاکستان کی ضمانت ہے۔
قمر عارف نے ٹویٹ کیا : ‏اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے کہ آج ہم آزادفضاؤں میں زندگی بسرکر رہے ہیں،آزادی بہت بڑی نعمت ہے،اس کی قدر وہی جانتے ہیں جو غلامی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں