Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار:سیٹوں کا مسئلہ حل،آرجے ڈی20 اورکانگریس 9 سیٹوں پرالیکشن لڑیگی

نئی دہلی ۔۔۔۔۔ بہار میں 40لوک سبھاسیٹوں پر انتخاب کیلئے عظیم اتحاد کے تحت نشستوں کی تقسیم کا معاملہ حل ہوگیا۔ آر جے ڈی 20 اور کانگریس  9 سیٹوں پر انتخابات لڑیگی۔اتحاد میں شامل آر ایل ایس پی کو 5، ہندوستان عوام مورچہ کو 3  اور مکیش ساہنی کی پارٹی وی آئی پی کو  3 سیٹیں ملیں جبکہ آر جے ڈی اپنی سیٹوں میں سے ایک لیفٹ کو دینے کیلئے راضی ہوگئی۔راشٹریہ جنتا دل کے ترجمان منوج جھانے بتایا کہ اتحاد نے نوادا سیٹ آر جے ڈی کو دی جہاں سے ویبھا دیوی کو امیدوار منتخب کیا گیا ۔این بی ٹی کے مطابق جموئی لوک سبھا سیٹ سے آر ایل ایس پی کے بھودیو چودھری کوامیدوار بنایا گیا جبکہ اورنگ آباد سے ہندوستانی عوام مورچہ کے امیدوار اوپیندر پرساد کو ٹکٹ دیا گیا ۔دوسری جانب بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی طرف سے عام انتخابات 2019 کے پیش نظر پہلی فہرست جاری کی گئی جس میں سہارنپور سیٹ سے فضل الرحمن، امروہہ  سے کنور دانش علی اور میرٹھ  سے حاجی یعقوب قریشی کو امیدوارمنتخب کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- -  - -اگر ووٹر لسٹ سے نام غائب ہوتو کیا کریں؟

شیئر: