Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھاڑ میں جا ئیں آپ اور آپ کا بیانیہ

کراچی... پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ کیا اب زندگی ایک فاشسٹ اسکرپٹ ڈرامہ ہے۔ ایسا ڈرامہ کہ آپ اگر اس سکرپٹ کے مطابق نہیں چلے تو غدار قرار دئیے جاو گے۔ بھاڑ میں جا ئیں، آپ اور آپ کا یہ بیانیہ۔میرا ایک نظریہ ہے جو میرا اپنا نظریہ ہے۔ میرا نظریہ نہیں بدلے گا۔ آپ کا بیانیہ بدلتا رہے گا۔ پڑھیں، سوچیں اور پھر بولیں۔انہوں نے کہا کہ فاشزم پھیلانے والوں کو نظرانداز کریں جو ملک کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ دریں اثناءتحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بلاو ل بھٹو کو ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ تمہارا نظریہ تبدیل نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ بکواس ہے۔ تمہارا نظریہ کرپشن کرو پیسہ باہرمنتقل کر کے اثاثے بنانا ہے۔
 

شیئر: