Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسٹیانو رونالڈو پر 20ہزار یورو جرمانہ ،پابندی سے بچ گئے

لندن: کرسٹیانو رونالڈو کو گزشتہ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد حریف ٹیم کے کوچ کی نقل اتارنے کا متنازعہ انداز میں جشن منانامہنگا پڑ گیاہے۔یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن(یوئیفا) کی انضباطی کمیٹی نے رونالڈو کو نامناسب طرزعمل اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا ہے اور ان پر 20 ہزار یورو کا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے تاہم رونالڈو پابندی سے بچ گئے ہیں۔ چیمپیئنز لیگ کے میچ میں اٹلی کے کلب جوونٹس کے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے ہسپانوی کلب ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک کے بعدحریف ٹیم کے کوچ ڈیگو سیمیون کی نقل کرتے ہوئے متنازعہ جشن منا کر بدلہ لیا تھا۔جوونٹس کےخلاف ایسے ہی جشن پر ڈیگو سیمیون کو 17ہزار پونڈجرمانہ بھگتنا پڑا تھا۔جوونٹس کا مقابلہ ڈچ کلب ایجکس سے 10 اپریل کو ایمسٹرڈیم اور 16 اپریل کو تورین میں ہوگا۔ اطالوی کلب پہلا میچ ہار گیا تھا لیکن دوسرے مرحلے میں رونالڈو کی شاندار کارکردگی کے باعث اس نے چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: