Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا کی ٹیم مجھے نشانہ بنا رہی ہے، ارمینا خان

پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے کہا ہے کہ بالی وڈاداکارہ پریانکا چوپڑا کی ٹیم ان کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنارہی ہے۔ ارمینا خان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ” ٹیم پرینکا مجھ پر جعلی اکاﺅنٹس سے حملہ کر رہی ہے۔ یہ بہت ہی کم ظرف ہیں“۔ارمینا خان نے ایک اور ٹویٹ میں ہندوستانیوں کی جانب سے ان پر کی جانے والی تنقید کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کئے۔ ارمینا خان نے لکھا کہ یہ اسکرین شاٹس میں عارضی طور پر آپ لوگوں کی تفریح کیلئے شیئر کررہی ہوں۔ یہ سب کچھ مجھے صرف چند گھنٹوں میں موصول ہوا ہے جو کسی کیلئے بھی حیران کن ہوسکتا ہے۔ارمینا خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو انہوں نے پرینکا چوپڑا کے خلاف پٹیشن شروع کی اور نہ ہی وہ کسی کی خیرسگالی سفیر ہیں۔واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر ہیں ۔پرینکا چوپڑا نے ہندوستانی فضائیہ کی پاکستان میں دراندازی پر جے ہند کا نعرہ لگایا تو ارمینا خان نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ کیا پرینکا تو یونیسیف کی خیر سگالی سفیر نہیں ہیں؟ ارمینا خان نے لوگوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ پرینکا کے ٹویٹ کاا سکرین شاٹ لے کر رکھ لیں تاکہ جب بھی پرینکا امن اور خیر سگالی کی بات کریں تو انہیں ان کا اصل چہرہ دکھایا جاسکے۔
 

شیئر: