Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولان کی پہاڑیاں شام کی ہیں، جی سی سی

ریاض ۔۔۔ جی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ گولان کی شامی پہاڑیوں پر اسرائیل کی بالاد ستی تسلیم کرنے سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے بیان سے گولان کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں ہوگی۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ گولان کو شام کی پہاڑیاں تسلیم کئے ہوئے ہیں۔یہ شام کا علاقہ ہے۔ اسرائیل نے 5جون 1967ءمیںفوجی طاقت کے بل پر گولان کی شامی پہاڑیوں پر ناجائز قبضہ کیا تھا۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے امریکی صدر کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے مشرق وسطیٰ میں پائدار ، منصفانہ اور جامع امن کے قیام کے امکانات سبوتاژ ہوئے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں دائمی امن اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتا تاوقتیکہ اسرائیل 1967ءمیں ہتھیائے ہوئے تمام عرب علاقوں سے انخلاءنہ کرلے۔ گولان کی شامی پہاڑیاں بھی 1967ءکے مقبوضات میں شامل ہیں۔

شیئر: