Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین کرکٹر گوتم گھمبیر نے ہندوانتہا پسند جماعت جائن کرلی

نئی دہلی:ہند کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گھمبیر نے انتہاپسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ امکان ہے کہ گوتم گھمبیرہند کے آئندہ انتخابات میں نئی دہلی کی7 نشستوں میں سے کسی ایک پر بی جے پی کے امیدوار ہوں گے۔گھمبیر نے بی جے پی میں شمولیت کا اعلان بی جے پی کے وزراء کی موجودگی میں نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ گوتم گھمبیر 2007 ءکا ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2011 ءکا ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ہندٹیم کا حصہ تھے اور انہیں حال ہی میں بی جے پی کی حکومت نے پدما شری ایوارڈ بھی دیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہاکہ انہوں نے بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ وزیراعظم نریندرا مودی کے وژن سے متاثر ہو کر لیا۔انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی کا حصہ بننا اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: