Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے کی موت پر نیوزی لینڈ پہنچنے والی ماں نے جان دیدی

سانحہ نیوزی لینڈمیں شہید ہونے والے بیٹے کی آخری رسومات ادا کرنے والی اردنی ماں بیٹے کی جدائی کا غم برداشت نہ کرسکی۔ آخری رسومات کی ادائیگی سے پہلے انہیں دل کا عارضہ ہوا اور وہیں جان دیدی۔ 
مقامی اخبار نیوزی لینڈ ہیرالڈ کا کہنا ہے کہ اردن کے سفارتخانے نے مساجد حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی نژاد اردنی شہری کامل درویش کی والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ 
64سال عمر کی والدہ جمعہ کو دیگر شہدائ کے ساتھ اپنے بیٹے کی آخری رسومات ادا کرنے نیوز لینڈ پہنچی تھی تاہم نماز جنازہ سے قبل ہی غم واندوہ برداشت نہ کرسکی۔ ان کی نعش اردن منتقل کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ حملے میں شہید ہونے والے ان کے بیٹے کامل درویش کی عمر38سال تھی۔ وہ 6ماہ پہلے ہی نیوزی لینڈ پہنچے تھے۔ اردن میں ان کے 3بیٹے اور بیوی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے بیوی بچوں کے لئے ویزے کی درخواست جمع کرائی تھی۔ 

شیئر: