Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دعا ہے آپ مسلمان ہو جائیں

  کرائسٹ چرچ ... نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈر ن سے ایک مسلم نو جوان کی ملاقات کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرین سے ملاقات کے لئے پہنچیں تو ایک مسلم نوجوان نے انہیں روک لیا۔ وڈیو میں نوجوان نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ میں 3 دن سے مسلسل رو رہا ہوں اور بس یہی دعا کر رہا ہوں کہ آپ مسلمان ہوجائیں ۔آپ بے مثال شخصیت کی مالک خاتون ہیں۔خواہش ہے کہ دنیا کے تمام لیڈر آپ جیسے ہو جائیں۔نوجوان کی خواہش سن کر جیسنڈا آرڈرن مسکرا دیں ۔ واضح رہے کہ مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کی مثال قائم کرنے پر متحدہ عرب امارات نے بھی نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا تھا۔دبئی کے برج خلیفہ پر جیسنڈا آرڈر ن کی تصویر کا عکس جگمگاتا رہا۔ تصویر میں وہ ایک متاثرہ خاتون کو گلے لگائے نظر آرہی ہیں۔ سانحہ کرائسٹ چرچ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو گلے لگا کر دکھ درد بانٹتے ہوئے تصویر نے دیکھنے والوں پر ایک اثر چھوڑا ہے۔دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے لکھا کہ نیوزی لینڈ اور وزیراعظم جسینڈا آرڈن کے خلوص، ہمدردی اور تعاون نے مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کےلئے امن کے نوبل انعام کی تحریک بھی چلائی جا رہی ہے۔ 

شیئر: