Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کرکٹ کپ اسٹار کھلاڑیوں کے بغیر ہوگا

لاہور: پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ اسٹارکرکٹرز کے بغیر ہی 2 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہورہا ہے۔ اس ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 35لاکھ روپے ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ کے شیڈول اور ٹیموں کا اعلان کردیاہے۔ ورلڈکپ کے ممکنہ اسکواڈ میں شامل اسٹارکرکٹرز آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے بعد اس قومی ایونٹ میں بھی آرام ہی کرینگے۔ افتتاحی میچ میں پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔فائنل 12اپریل کو کھیلا جائیگا،تمام مقابلے ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ فاتح ٹیم کو 20 لاکھ روپے انعام دیا جائیگا جبکہ رنر اپ کو 10لاکھ روپے ملیں گے، ہر لیگ میچ کے بہترین کھلاڑی کو 25ہزار کا انعام ملے گا،ایونٹ کے بہترین بیٹسمین، بولر، آل راونڈر اور فائنل کے مین آف دی میچ کو ایک، ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ہر کھلاڑی کی میچ فیس بھی 35ہزار روپے ہو گی۔ 2017اور 2018کی چیمپیئن  فیڈرل ایریاز کی ٹیم ٹائٹل جیت کی ہیٹ ٹرک کا عزم لئے کھیلے گی۔پاکستان کپ کیلئے 5 ٹیموں کا انتخاب انضمام الحق کی سربراہی میں کیا گیا ہے۔دفاعی چیمپیئن فیڈرل ایریا کی قیادت محمد رضوان کے سپرد ہے، دیگر میں احمد شہزاد،اسد آفریدی،بلال آصف،اسرار اللہ،خرم شہزاد، محمد نواز، نہال منصور، رمیز راجہ جونیئر،رومان رئیس، ثمین گل، سعود شکیل، صہیب مقصود،وقاص مقصود اور ضیاءالحق شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کے کپتان سلمان بٹ ہونگے، ان کی ٹیم میں عابدعلی،عادل امین، عدنان اکمل، فیضان ریاض، خوشدل شاہ،محمد عرفان،محمد عرفان جونیئر،محمد سعد، سہیل خان،موسی خان، عمید آصف، وہاب ریاض، ذیشان ملک اورزوہیب خان شامل ہوں گے۔پنجاب ٹیم کی قیادت کامران اکمل کریں گے، انورعلی،بلاول بھٹی، احسان عادل، فہد اقبال، افتخار احمد، کاشف بھٹی، خرم منظور،محمد اصغر، محمد سمیع،سعد علی، رمیز عزیز،سمیع اسلم،سہیل تنویر اور ولید خان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔سندھ ٹیم کے کپتان عمر گل کے علاوہ احسان علی، عامر یامین، عاشق علی،آصف علی، حماد اعظم، عمران رفیق،محمد حسان، محمد الیاس،نعمان علی،راحت علی، صاحبزادہ فرحان، عمر امین اور عمر صدیق کا ساتھ میسر ہوگا۔بلوچستان ٹیم کے کپتان اسدشفیق جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں علی عمران، عماد بٹ، اویس ضیاء، بسم اللہ خان، غلام مدثر، فواد عالم،حارث روف، محمد عرفان جونیئر، قیصراشرف، تاج ولی، عمرخان، عمر اکمل، وقارالحسن اور ذیشان اشرف شامل ہیں۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: