Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر آج ملیں گے

اسلام آباد..پاکستان کو چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر پیر کو مل جائیں گے ۔ ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال مزید مستحکم ہو گی۔وزارت خزانہ کے مشیر اور ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے ایک بیان میں کہا کہ یہ رقم اسٹیٹ بینک میں جمع کرائی جائے گی ۔اس سے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہوںگے۔واضح رہے کہ پاکستان کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بھی ڈیپازٹ موصول چکے ۔ اس سے ادائیگیوں کے توازن میں استحکام لانے میں مدد ملی ہے ۔ مالیاتی انتظام کے سلسلے میں حکومتی پالیسیوں ، اچھی حکمت عملی اور قابل بھروسہ اقدامات سے موثر نتائج سامنے آرہے ہیں۔

شیئر: