Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ میں اسکارف کی مانگ بڑھ گئی

آکلینڈ... نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کے بعد ا سکارف کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے عیسائی خواتین بھی دعا ئیہ تقریبات میں ا سکارف پہن کر شر یک ہو رہی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کرائسٹ چرچ میں ا سکارف پہننے والی خو اتین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔واضح رہے نیوزی لینڈ میں آئندہ جمعہ بھی کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملوں کے متاثرین کےلئے قومی دعائیہ تقریب ہوگی۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تقریب حملوں کے متاثرین کی یادمیں اکٹھے ہونے کا ایک موقع فراہم کر ے گا۔ جب سے دہشت گرد حملہ ہوا ہے۔ ملک غم و اندوہ کی کیفیت میں ہے۔ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے اسکارف پہن کر سانحہ میں متاثرہ افرا د کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔ نیوزی لینڈ میں خواتین پولیس اہلکاروں اور دیگر خواتین نے بھی اسکارف پہن کر مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔

شیئر: