Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحدیدة کے سرکاری ٹھکانوں پر حوثیوں کی گولہ باری

ریاض ۔۔۔ یمن کے عسکری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حوثی باغیو ںنے پیر کو صبح سویرے الحدیدة شہر کے مشرق میں سرکاری افواج کے ٹھکانوں پر بھاری توپخانے سے زبردسست گولہ باری کی۔ حوثیوں نے یہ اقدام سویڈن معاہدے پر عمل درآمد کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے جاری زبردست مساعی کے باوجود کیا ہے۔ یمنی فوج کی ویب سائٹ ”سبتمبر نیٹ“ نے بتایا ہے کہ حوثیوں نے سرکاری فوج کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔ عاجل کے مطابق اسی دوران گھنی آبادی والے محلوں سے دھماکوں کی زور دار آوازیں بھی سنی گئیں۔ حوثی سرکاری افواج کے ان ٹھکانوں تک مختلف جہتوں سے گھیرا ڈالنے کا چکر چلائے ہوئے ہیں جو الحدیدة ایئرپورٹ کے مغرب میں محلہ 22مایو کا رخ کئے ہوئے ہیں۔ حوثی ہر طرح کے ہتھیار استعمال کررہے ہیں۔
 

شیئر: