Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ کپتان سرفراز احمد کا پاک آرمی سے اظہار یکجہتی

  کوئٹہ: پاکستان کرکٹ ٹیم اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل 4 کا فائنل جیتنے کے بعد کامیابی کا جشن مناتے ہوئے پاک فوج کی وردی پہن لی۔سرفراز احمد نے پاکستان فوج کی وردی پہن کر فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جن کے بھرپور تعاون سے پی ایس ایل کے 8میچ پرامن طریقے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کامیابی کا جشن سب سے پہلے کوئٹہ میں منانے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں بلوچستان حکومت نے ٹیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی۔یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تقریب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم سمیت، کوچنگ اسٹاف اور ٹیم کے مالک ندیم عمر بھی شریک ہوئے جبکہ تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی شریک ہوئے ۔ تقریب میں کپتان سرفراز احمد پاکستانی فوج کی وردی پہن کر شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا استقبال کیا ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے آئندہ پی ایس ایل کے میچزکوئٹہ میںکروانے کا بھی عہد کیا۔اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے مالک ندیم عمر نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو ٹیم کی شرٹ پیش کی جس پر وزیر اعلیٰ کا نام لکھا تھا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو سرفراز احمد اور اپنے دستخط والاکرکٹ بیٹ بھی پیش کیا۔ 
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: