Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پابندی ختم ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر کی دھواں دار واپسی

بال ٹمپرنگ  کے الزام میں ایک سال کی پابندی کی سزا مکمل کرنے کے بعد آسٹریلین بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کی کرکٹ میں واپسی انڈین پریمئیر لیگ میں نصف سینچری سے ہوئی ہے۔
پابندی ختم ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر نے اپنے پہلے میچ میں سن رائزر حیدرآباد کی طرف سے کھیلتے ہوئے 53 گیندوں پر 85 رنز کی اننگز کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلی۔  
اگرچہ ڈیوڈ وارنر کی کرکٹ میں واپسی شاندار ہوئی لیکن ان کی ٹیم سن رائیزر حیدرآباد کی   ٹورنامنٹ کی شروعات شکست سے ہوئی۔
وارنر کے 85 رنز کی بدولت سن رائزر نے کلکتہ نائٹ رائیڈرز کو تین وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز کا ہدف دیا۔ وارنر نے انگلینڈ کے جونی برسٹو کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ کے لیے 118 رنز کی شراکت قائم کی۔
تاہم نائیٹ رائیڈز کے اینڈریو رسل کی 19 گینوں پر 49 رنز کی طوفانی اننگز نے سن رائزر سے فتح چھین لی۔
نتاشا رانا نے کلکتہ کی جانب سے سب سے زیادہ 68 رنز کی اننگز کھیلی۔
ڈیووڈ وارنر نے پابندی کی وجہ سے انڈین پریمئیر لیگ کا 2018 کے ایڈیشن نہیں کھیل پائے تھے۔
وارنر پر ایک سال کی پابندی گذشتہ مہینے ختم ہوئی تھی۔
 توقع ہے کہ  وارنر ورلڈ کپ اور اس سال گرمیوں میں انگلینڈ میں ہونے والے ایشز سیریز کے لیے کے لیے آسٹریلوی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
ایک سال کی پابندی کے دوران وارنر نے کینیڈا، بنگلہ دیش اور کیریبیئن میں ٹی 20 اور آسٹریلیا میں گریڈ کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔
 خیال رہے گذشتہ سال 24 مارچ کو کیپ ٹاؤن میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران اس وقت کے آسٹریلوی ٹیم کے کپتان سٹیو سمتھ، نائب کپتان ڈیوڈوارنر اور بلے باز کیمرون بینکرافٹ بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔
بال ٹیمپرنگ پر سمتھ اور ڈیوڈ وارنر پرایک سال کی پابندی لگی تھی۔ 
 
 

شیئر: