Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائم سنگھ ڈی اے معاملہ:سپریم کورٹ کا سی بی آئی سے جواب طلب

نئی دہلی- - -  - آمدنی سے زیادہ جائداد رکھنے(ڈے اے)کے معاملے میں سابق وزیراعلی ملایم سنگھ یادواور اکھلیش یادو کے خلاف دائردرخواست پر پیر کوسپریم کورٹ نے مرکزی تحقیقاتی ایجنسی(سی بی آئی) سے جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس رنجن گگوئی کی زیر صدارت بنچ نے سماجی کارکن وشو ناتھ چترویدی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا اور جواب پیش کرنے کےلئے2ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔درخواست گزار نے  عدالت سے اپیل کی کہ وہ سی بی آئی کو اس معاملے میں تحقیقاتی  رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دے۔واضح ہو کہ چترویدی نے 2005میں درخواست دائر کرکے سپریم کورٹ سے اپیل کی تھی کہ وہ  ملائم سنگھ یادو اور  اکھلیش یادو ،ان کی اہلیہ ڈمپل یادو اور پرتیک یادو کے خلاف انسداد بدعنوانی قانون کے تحت مقدمہ چلانے کی ہدایت دے۔یواین آئی کے مطابق عدالت نے سی بی آئی کو جانچ کا حکم دیا تھا،جس کے خلاف ان سبھی نے نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی،حالانکہ عدالت نے ڈمپل یادو کی عرضی منظور کرلی تھی اور سی بی آئی کو ان کے خلاف تحقیقات روکنےکیلئے کہا تھا کہ وہ کسی سرکاری عہدے پر فائز نہیں ۔
مزید پڑھیں:- - - -غازی آباد: دن دہاڑےنوجوان جوڑے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیاگیا

شیئر: