Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فلمی میلے میں سلمان خان کی انٹری

سعودی عرب کے شہر ظہران میں جاری فلمی میلے میں 154کے قریب فلمیں پیش کی جا رہی ہیں جبکہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی انٹری نے فلمی میلے کی رونق کو دوبالا کر دیا ہے۔

سعودی عرب میں وزارت ثقافت کی جانب سے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹر ’’اسرا‘‘ کے اشتراک سے ظہران میں8 روزہ سعودی فلمی میلے کا آغاز کردیا گیا ہے جس میلے میں بچوں کیلئے فلمیں پیش کی جارہی ہیں۔ 
بحرینی خلیجی فلم ساز گروپ نے 6مختصر فلمیں پیش کی ہیں۔ میلے میں پیش کی جانے والی فلموں کی تعداد 154 کے قریب ہے ،ان میں سے 8ایسی ہیں جو خلیج میں پہلی بار دکھائی جارہی ہیں۔

 اس کے علاوہ فلم ڈائریکٹرز کی جانب سے ورکشاپس اور سمینار بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ فلمی میلے میں مقامی اداکاروں کی شرکت کے علاوہ سپرا سٹار سلمان خان بھی شریک ہوئے جس میں سلمان کا کہنا تھا کہ سبق آموز کہانی پر مبنی معیاری اور اچھی فلمیں بنائی جائیں تو اس کا اچھا تاثر پڑتا ہے اس کے علاوہ ایسی فلمیں تفریح کا بھی اچھا ذریعہ ثابت ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں سینما گھروں کے افتتاح سے فلمی صنعت میں تیزی آگئی ہے۔ ریاض اور جدہ میں سینما گھروں کا افتتاح ہوچکا ہے جبکہ دیگر شہروں میں بھی بہت جلد سینما کھلیں گے۔ وزارت ثقافت اور تفریحی بورڈ کے تعاون کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لئے متعدد تفریحی پروگرامات کا انعقاد جاری ہے۔

 

شیئر: