Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مخالفین کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے باز رکھا جائے،الیکشن کمیشن سے مطالبہ

نئی دہلی۔۔۔۔الیکشن مہم کے دوران رہنماؤں کی بیان بازیاں حدودسے تجاوزکرجاتی ہیں۔اس پر قابو پانے کیلئے انڈین سائیکائیٹرک سوسائٹی ( آئی پی ایس) نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی۔اس نے شکایت نامے میں تحریر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ  عوامی ریلیوں اور پارٹی کی جانب سے منعقد کی جانیوالی تقاریب کے دوران  رہنما ؤں کومخالفین کیلئے ’’پاگل اور ’’مینٹل‘‘جیسے الفاظ استعمال کرنے سے باز رکھا جائے۔آج تک کے مطابق سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اس قسم کے الفاظ حریف جماعتوں کے رہنماؤں کو زیر کرنے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ نازیبا الفاظ کے استعمال سےلوگوں کی دل شکنی ہوتی ہے ۔سوسائٹی نے کہا کہ بسا اوقات پارٹی رہنمااور امیدواروں کی جانب سے مینٹل، پاگل خانے بھیج دواور ذہنی مریض جیسے الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں جبکہ رہنماؤں کام عوام کی ترجمانی کرنا ہوتا ہے۔سوسائٹی نےامید ظاہر کی کہ کمیشن اس معاملے پرجلد غور و خوض کریگا۔
مزید پڑھیں:- - - -الیکشن کمیشن سے ملنےسائیکل سوار بھوپال سے دہلی 980کلومیٹر کے سفر پر روانہ

شیئر: