Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیز یوتھ کونسل قائم، درخواستیں طلب

 اسلام آباد... بیرون ممالک میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن نے اوورسیز پاکستانیز یوتھ کونسل قائم کر دی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی ترقی میں براہ راست شامل ہو سکیںگے۔ او پی ایف حکام نے سرکاری خبر رساں ایجنسی بتایا کہ ابتدائی طور پر او پی ایف برطانیہ، یورپ اور امریکہ سے 20 طلبہ کو کونسل کےلئے منتخب کرے گی اور انہیں پاکستان کے سفیر کا درجہ دیا جائے گا۔ منتخب طلبہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ درخواست گزاروں کےلئے ضروری ہو گا کہ وہ تسلیم شدہ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن میں رجسٹرڈ طالب علم ہوں ۔ ان کی عمر 18 سے 25 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔خواہشمند امیدوارو پی ایف کی آفیشل ویب سائٹ سے اپلائی کر سکتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز یوتھ کونسل کے ممبران کو ایک سال کےلئے منتخب کیا جائے گا۔ منتخب طلبہ کو اسلام آباد، لاہور، کراچی کی اہم مقامات کے دورے اور اہم شخصیات صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان سے ملاقاتیں بھی کرائی جائیںگی تاکہ جب وہ پاکستان سے واپس جائیں تو بیرون ملک پاکستان کے برانڈ ایمبیسیڈر بن کر ملک کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے رکھیں اور بتائیں کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت نیا پاکستان میں کیا ہو رہا ہے۔ حکام کے مطابق طلبہ کے دوروں کے تمام اخراجات او پی ایف برداشت کرے گی۔

شیئر: