Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زر مبادلہ ذخائر 17.58ارب ڈالر ہوگئے

اسلام آباد.. چین سے پیرکو 2ارب 10کروڑ ڈالر ملنے کے بعد زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 17.58ارب ڈالر تک پہنچ گئے ۔وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے ایک بیان میں کہا کہ چین سے رقم کی منتقلی پاکستان کی حکومت کے ادائیگیوں کے تواز ن میں استحکام یقینی بنانے کی کامیاب کثیر جہتی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ حکومت ترسیلات اور غیر ملکی زرمبادلہ کی صورتحال میں بہتری کے ذریعے حسابات جاریہ کے خسارے میں کمی لانے میں بھی کامیاب ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اب اطمینان بخش حد تک اضافہ ہوگیا ۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق چین سے 2ارب10کروڑ ڈالر ملنے سے اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 10.67ارب ڈالر تک پہنچ گئے ۔ کمرشل بینکوں کے زر مبادلہ  ذخائر 6.91ارب ڈالر ہیں جس سے زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 17.58ارب ڈالر ہوگئے ۔

شیئر: