Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ پر اسرائیل کے بڑے حملے کا امکان

ریاض ۔۔۔ عسکری امور کے ماہرین نے اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کے خلاف زبردست جنگی کارروائی کریگا۔ یہ خدشات پیر کو غزہ پٹی سے اسرائیل پر میزائل داغنے سے 7اسرائیلیوں کے زخمی ہونے کے تناظر میں ظاہر کئے جارہے ہیں۔اطلاعات یہ ہیں کہ اسرائیلی فوج نے مختلف مقامات پر مزید میزائل بیٹریاں نصب کردی ہیں جبکہ بن جوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ اسرائیلی چینل 13نے اطلاع دی ہے کہ غزہ پٹی کے بالمقابل واقع اسرائیلی قریوں اور شہرو ںکے باشندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کچھ دیر بعد ہی دھماکوں کی آوازیں سنیں گے۔ یہ آوازیں غزہ پٹی کے مختلف مقامات پر بمباری کی ہونگی۔ سب لوگ سائرن سنتے ہی پناہ گاہوں کا رخ کرلیں۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے ”مکان“ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل میزائل حملے کے جواب میں غزہ پٹی کے خلاف فوجی کارروائی کرنے والا ہے۔ 
 

شیئر: