Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”امر بالمعروف“ کے نئے اہلکاروں پر نئی پابندی

جدہ ۔۔۔ ادارہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر ابراہیم الرشید نے بتایا ہے کہ ادارے کا اہلکار بننے کیلئے پبلک مقامات پر ”اچھائی کی تلقین اور برائی سے ممانعت“ کا باقاعدہ امتحان ہوگا۔عکاظ کے مطابق ادارے سے منسلک ہونے کے امیدواروں کا نیا امتحان آئندہ پیر کو لیا جائیگا۔ پاس ہونے پر باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔ اسکا مقصد یہ ہے کہ ادارے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی جنرل پریذیڈنسی کے کارکنان کونظریاتی علم کیساتھ فیلڈ میں کام کرنے کا سلیقہ بھی آتا ہو۔
 

شیئر: