Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ نے گولان پر اسرائیلی بالادستی کا فرمان جاری کردیا

ریاض ۔۔۔ امریکی صدر ٹرمپ نے گولان کی مقبوضہ شامی پہاڑیوں پر اسرائیلی بالادستی کو باقاعدہ تسلیم کرلیا۔ انہوں نے واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو سے ملاقات کے دوران گولان کو اسرائیلی علاقہ تسلیم کرنے والا صدارتی فرمان جاری کردیا۔عاجل کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو خود کے دفاع کا پورا حق ہے۔ مشرق وسطیٰ سے متعلق کسی بھی ممکنہ معاہدے میں اسرائیل کو خود کے دفاع کا حق تسلیم کرنا ہوگا۔ ٹرمپ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی بالادستی کو تسلیم کرلیں گے۔ ٹرمپ پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے 5عشروں سے جاری امریکہ کی اُس سرکاری پالیسی سے دستبرداری اختیار کرلی ہے جس میں مقبوضہ گولان کو شامی علاقہ تسلیم کیا جاتا رہا ہے۔
 

شیئر: