Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"تم ہوتے کون ہو روکنے والے"

کراچی .. ڈی آئی جی ساتھ نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے پرسابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فہیم الزماں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔سابق ایڈمنسٹریٹر نے اسنیپ چیکنگ کے دوران شناختی کارڈ دکھانے کا کہنے پر پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیں اور مغلظات بکیں۔
ڈی آئی جی ساو¿تھ نے بتایا کہ سابق ایڈمنسٹریٹر فہیم الزماں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مقدمے میں اہلکاروں کو دھمکیاں، قانون کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی جائیں گی۔ پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کسی صورت بھی برداشت نہیں ۔پولیس حکام نے بتایا ریڈزون میں اسنیپ چیکنگ کے دوران فہیم زماں کی گاڑی گزری۔ اہلکاروں نے گاڑی کے ڈرائیور کو شناختی کارڈ دکھانے کو کہا جس پرسابق ایڈمنسٹریٹر غصے میں آگئے اور کہا شناختی کارڈ کیوںدکھاوں۔فہیم زمان نے دھمکیاں اور مغلظات بکیں۔ ڈرائیور سے کہا ان پر گاڑی چڑھا دو۔
فہیم زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اہلکار نے ڈرائیور کے بعد مجھ سے شناختی کارڈ مانگا۔جواب دیا کہ میرے پاس پرس نہیں ہے۔شناختی کارڈ نہ دکھانے پر پولیس اہلکار نے گن تان لی، جس کے بعد وہ مشتعل ہوئے۔
  واضح رہے کہ سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فہیم زمان کی پولیس اہلکار سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہے۔ شناختی کارڈ طلب کرنے پر فہیم زمان نے پولیس اہلکار سے کہا چلاو گولی۔ پولیس اہلکار نے جواب دیا سر گولی چلانے کی بات نہیں، آپ سے صرف شناختی کارڈ مانگا ہے ،ہم آپ کی حفاظت کے لئے کھڑے ہیں۔فہیم زمان نے کہا کہ تم حفاظت کے لئے نہیں اپنے وجود کا احساس دلانے کے لئے کھڑے ہو۔ یہ میرا شہر ہے تم ہوتے کون ہو مجھے روکنے والے، نہیں ہے شناختی کارڈ ۔ تم لوگ مجھے نہیں جانتے تو کس کو جانتے ہو، اس شہر کا2 مرتبہ ایڈمنسٹریٹر رہ چکا ہوں۔

شیئر: