Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں 2500 برس قدیم مرغی کے انڈے دریافت

بیجنگ ۔۔چین کے لیان قصبے میں 2500 برس قدیم مرغی کے انڈے دریافت ہوئے ہیں ۔ ہزاروں برس پرانے انڈے اصلی حالت میں تھے صرف ایک انڈا قدرے خراب ہوا ۔ رشیا ٹوڈے نیوز چینل کے مطابق چین میں دریافت ہونے والا قدیم شہر” لیان “ کی کھدائی کے دوران ماہرین آثار قدیمہ کو ایک باسکٹ ملی جس میں مرغی کے انڈے رکھے ہوئے تھے ۔ ماہرین یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے کہ تمام انڈے اصل حالت میں ہیں ۔ انہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے انڈے ابھی رکھے ہوں ۔ 
ماہرین نے انڈوں کی باسکٹ کو لیبارٹری بھیجا تاکہ ان کا تجزیہ کرکے یہ معلوم کیا جاسکے کہ انڈے کتنے برس پرانے ہیں ۔ لیبارٹری رپورٹ نے ماہرین کوحیران کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ انڈے 2 ہزار 500 برس قدیم ہیں اور اصل حالت میں ہیں ۔ صرف ایک انڈے کا رنگ سیاہی مائل ہو گیا تھا جبکہ دیگر تمام انڈے اپنی اصل حالت میں موجود تھے ۔ 
چینی ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ بہت حد تک ممکن ہے کہ یہ انڈے اس شخص کی ملکیت ہوں جو انڈے کھانے کی شوق میں مبتلا رہا ہو۔ قدیم چینی باشندوں کے نزدیک انڈے زندگی کی علامت سمجھے جاتے تھے انکے نزدیک کثر ت سے انڈوں کا استعمال حیات نو کا باعث ہو تا ہے۔ 
  چین میں اس قسم کی دریافت پہلے بھی ہو چکی ہے ۔ 2015 میں چین کے جنوب میں واقع ”گویچو “کمشنری میں دریافت ہونے والی قدیم آبادی کے ایک مقبرے سے انڈے برآمد ہو چکے ہیں جن کی عمر 2 ہزاربرس بتائی جاتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قدیم چینیوں کے نزدیک مرنے والے کی خواہش پر اسکے لواحقین مردہ کے ساتھ انڈے بھی دفنا دیا کرتے تھے انکا خیال تھا کہ انڈے انکے عزیز کو نئی زندگی دینے کی طاقت رکھتے ہیں ۔ 
 

شیئر: