Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قاضی نے مقدمات کی سماعت کا ریکارڈ قائم کر دیا

ریاض ۔۔ سعودی قاضی نے مقدمات کی سماعت کا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ ایک ہفتے میں 8 سو مقدمات جن میں 400 افراد کا ایک اجتماعی کیس  شامل تھا، نمٹا ئے ۔سبق نیوز نے لیبر کورٹ دمام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ گزشتہ چند ماہ قبل وزارت انصاف  کی جانب سے لیبر کورٹس کے لائحہ عمل میںکی جانے والی تبدیلی کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ 
دمام کی عدالت میں قاضی نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ اس سے قبل اس طرح کی کوئی مثال دیکھنے میں نہیں آئی تھی جب عدالت میں اتنی سرعت سے مقدمات نمٹائے گئے ہوں۔ 
عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ دمام ریجن کی عدالت میں 400 افراد کا اجتماعی کیس درج ہوا جو ملازمین کی جانب سے کمپنی کے خلاف دائرکیا گیا تھا ۔ قاضی نے کیس کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے مسلسل اس کی سماعت کی  اس کیلئے وہ صبح سویرے عدالت آتے اور ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد تک کیس کی سماعت جاری رکھتے ۔ جو ایک نمایاں ریکارڈ ہے ۔ 

شیئر: