Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’بلیاں اشاروں کی زبان سمجھتی ہیں ‘‘

ٹوکیو۔۔ ’’بلیاں اشاروں کنایوں کی زبان سمجھتی ہیں ۔ خود کو پالنے اور پیار کرنے والوں کو خوب اچھی طرح سے پہچانتی ہیں ۔ اگر کبھی وہ اپنا نام پکارے جانے پر جواب نہیں دیتی تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ پکارنے والے کو پہچان نہیں پا رہی ہیں ۔ وہ جان بوجھ کر ایسا کرتی ہیں وہ نظر انداز کرنے کے فن میں ماہر ہوتی ہیں ۔ 
جاپانی اسکالر ’’اتسوکوسایتو ‘‘نے بتایاکہ گھروں یا بلیوں کے مراکز میں 78سے زیادہ بلیوں کو جائزے میں شامل کیا گیا ۔ جائزہ جاپان کی صوفیہ یونیورسٹی نے تیار کرایا ہے ۔ اسکالرز نے جائزے میں شامل ہر بلی کے سامنے 3الفاظ پر مشتمل اسکا نام لیا ۔ انہوں نے پتہ لگایا کہ جب بھی بلی کا نام لیا جاتا ہے فوراً ہی وہ اپنے سر یا کان کی حرکت سے جواب دیتی ہے ۔ البتہ نام کے 3لفظ کی بجائے لئے جانے پر ردعمل نہیں دیتی ۔
اتسوکوسایتو نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ بلیاں دیگر پالتو جانوروں کے مقابلے میں انسانوں کے اشارے زیادہ سمجھتی ہیں ۔ 
برطانوی یونیورسٹی برسٹل کے اسکالرز نے جاپانی یونیورسٹی صوفیہ کی جائزہ رپورٹ پر کہا کہ یہ انسانوں اور بلیوں کے تعلق کی نوعیت کا بہت زیادہ عکا س نہیں ہے ۔ 

شیئر: