Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ان ہاوس تبدیلی نہیں ،نئے انتخابات

  اسلام آباد...جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان ہاوس تبدیلی سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔ موجودہ صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ نئے انتخابات ہیں۔ 
خبر رساں ایجنسی آن لائن کے مطابق ہفتہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملک بحران کا شکار ہوچکا۔ کاروبار سمیت ہر چیز تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ۔ عمران خان کو لانے والے بھی آج پریشان ہیں ۔
فضل الرحمان نے کہاکہ جب تک انتخابات نہیں کرائے جائینگے غیر یقینی کی صورتحال میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کی جانب ملین مارچ کا فیصلہ حتمی ہے ، کسی صورت اپنے پلان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی بھی ہمارے ساتھ ہے ۔ہم عوامی ایشوز پر باہر نکلیں گے ۔
سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہاکہ میری اپنی سیاسی حیثیت ہے ۔ میرے ساتھ 10 لاکھ سے زائد افراد ہیں ۔ میں کسی کا محتاج نہیں ۔جے یو آئی ے عوام کومتحرک کردیا، اب دیگر سیاسی قوتیں خودبخود ہمارے ساتھ چلیں گی۔ انہوںنے کہاکہ مدارس کے طلبا کو کبھی سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ جو لوگ سیاست دانوں کو عزت نہیں دیتے اور انہیں ملزم بناتے ہیں ان کی عزت کیسے کی جائے؟ ۔انہوںنے کہاکہ 18 ویں ترمیم نے صوبوں اور وفاق کو مضبوط کیا ہے، اس ترمیم کو واپس لینے سے فائدہ کی بجائے نقصان ہوگا ۔
قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل کی رہائش پر ان کی مزاج پرسی اور خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ 
 

شیئر: