Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں خواتین کےلئے اوبر کی نئی سروس

ریاض.... " اوبر " نے مملکت میں خواتین ڈرائیوروں کےلئے ایپلیکیشن میں نئے آپشن" خواتین کےلئے " کا اضافہ کر دیا ۔ وہ خواتین مسافر جو مرد ڈرائیوروں کے ساتھ سفر نہیں کرنا پسند نہیں کرتیں انہیں اس سروس سے آسانی ہو گی ۔ 
سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل برائے مشرقی وسطی اور شمالی افریقہ عبداللطیف نے بتایاکہ ایپلیکیشن میں نئے آپشن " خواتین کےلئے " شروع کرنے سے جہاں ان مسافر خواتین کو سہولت ہو گی جو مردوں کے ساتھ سفر کرنا نہیں چا ہتیں وہاں سعودی عرب میں روزگار کی متلاشی خواتین کے لئے بھی بہتر مواقع سامنے آئیں گے ۔ 
اس سے قبل "خواتین اوبر" سروس تجرباتی طور پر انتہائی محدود پیمانے پر شروع کی گئی تھی جس کی کامیابی کے بعد اسے مستقل اور مملکت کی سطح پر عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سروس سے مستفیض ہو ں۔ 
واضح رہے سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی عائد تھی ۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ پابندی ختم کی جو خواتین کا دیرینہ مطالبہ تھا ۔
محکمہ ٹریفک کی جانب سے بھی خواتین کےلئے ڈرائیونگ اسکولز کے قیام کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب تک جدہ ، ریاض ، دمام کے علاوہ بڑے شہروں میں خواتین کے ڈرائیونگ اسکولز کام کررہے ہیں جن کی تعداد میں مزید اضافہ کیاجارہا ہے ۔
سعودی خواتین کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ کی اجازت مل جانے سے انہیں کافی سہولت ہو ئی اب وہ کسی پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے تمام امور خود انجام دیتی ہیں ۔ 

شیئر: