Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو حہ مذاکرات ،طالبان وفد میں خواتین کی شمولیت

کابل... قطر میں جاری افغان امن مذاکرات میں خواتین بھی طالبان کے وفد کا حصہ ہوں گی۔ خبر رساں ایجنسی رائٹر کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر میں 19 سے 21 اپریل تک ہونے والے مذاکرات کے اگلے دور میں طالبان وفد میں خواتین شامل ہوں گی تاہم انہوں نے ان کے نام ظاہر نہیں کئے۔
  ترجمان نے کہا کہ ان خواتین کا طالبان کے کسی سینیئر رکن سے فیملی ریلشن شپ نہیں یہ عام افغان خواتین ہیں۔ افغانستان اور بیرون ملک موجودہیں۔ یہ خواتین ہماری سپورٹر ہیں اور اسلامی امارات کی جدوجہد کا حصہ رہی ہیں۔
  دوحہ امن مذاکرات میں افغان وفد کی شرکت بھی متوقع ہے۔ جس میں سیاست دانوں اور سول سوسائٹی سمیت 150 ارکان شامل ہوں گے۔ 
  واضح رہے کہ ایک طرف امریکہ اور طالبان کے درمیان آئندہ ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات کا نیا مرحلہ شروع ہونے جا رہا ہے تو دوسری جانب طالبان نے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی موسم بہار میں افغان اور امریکی فورسز پر مسلح حملوں کی ایک نئی مہم 'الفتح' شروع کر رکھی ہے۔
ایک خیال یہ بھی ہے کہ یہ مہم امریکہ اور طالبان کے درمیان آئندہ ہفتے میں متوقع امن مذاکرات کو متاثر کر سکتی ہے۔تاہم تجزیہ نگاروں کے مطابق اس کا طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
گزشتہ ہفتوں کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان مسلح جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے جن میں اب تک سیکڑوں افغان فوجی اور شہری ہلاک ہو چکے ۔ 

شیئر: