Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”صحافت کا پلٹزر ایوارڈ ملنے پر جشن کے بجائے خاموشی“

امریکہ میں ایک مقامی اخبار کو اپنے ہی نیوز روم میں قتل عام کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنے پرصحافت کا پلٹزر پرائز ملا ہے ۔ ریاست میری لینڈ سے شائع ہونے والے کیپیٹل گزٹ کے سٹاف نے ایوارڈ ملنے پر کسی تقریب کا انعقاد نہیں کیا ۔
پیر کو امریکہ میں صحافت کے اعلی ایوارڈ پلٹزر پرائز کا اعلان ہوا تو نیویارک ٹائمز ، وال سٹریٹ جرنل اور واشنگٹن پوسٹ کے ساتھ کیپیٹل گزٹ کا نام بھی اس کو حاصل کرنے والوں میں شامل تھا۔
نیویارک ٹائمز اوروال سٹریٹ جرنل کو صدر ٹرمپ کی تحقیقات پر ایوارڈز دیئے گئے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کو صدر ٹرمپ کے مالیاتی معاملات اور ٹیکس سے بچنے کی تفصیلی رپورٹنگ پر پلٹرز ملا ہے جبکہ دوسرا پلٹزر پرائز ادارتی تحریر پر دیا گیا ہے۔
کیپیٹل گزٹ کے سٹاف نے ایوارڈ ملنے کی خبر پر خاموشی سے ایک دوسرے کو گلے لگایا ۔
جون سنہ 2018میں ایک مسلح شخص نے اخبار کے دفتر میں گھس کر پانچ کارکنوں کو قتل کر دیا تھا تاہم دیگر سٹاف نے کام کرکے اگلے دن کا اخبار شائع کرایا۔
کیپیٹل گزٹ کو خصوصی پلٹزر پرائز امریکی تاریخ میں صحافیوں پر ہونے والے بدترین حملے کے بعد اپنی کوریج اور بہادری پر دیا گیا ہے۔
اخبار پر حملہ ایک ایسے شخص نے کیا تھا جس کو پرانی مخاصمت تھی۔ اس حملے میں اخبار کے سٹاف میں شامل جان میکنامارا، ونڈی ونٹرز، ربیکا سمتھ، گیرالڈ فش مین اور راب حیاسن مارے گئے تھے ۔
پلٹرز ایوارڈ کے ساتھ کیپیٹل گزٹ کو اخبار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک لاکھ ڈالرز کی رقم بھی دی گئی ہے۔
وال سٹریٹ جرنل کو پلٹرز کا قومی رپورٹنگ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ صدر ٹرمپ کی جانب سے اپنی انتخابی مہم کے دوران دو سابقہ داشتاو¿ںکو خفیہ ادائیگی کی تفصیلات سامنے لانے پر دیا گیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کو بھی تنقید اور یمن کی تصویری صحافت پر دو پلٹزر دیے گئے ہیں ۔
قتل عام کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ پردیگر دو مقامی اخبارات کو بھی پلٹرزسے نوازاگیا ہے۔
اخبار پٹسبرگ پوسٹ گزٹ کو بریکنگ نیوز ایوارڈ گذشتہ سال اکتوبر میں پنسلوانیا سینی گاگ پر حملے کی ’گہرے دکھ اور ہمدردی ‘ والی رپورٹنگ پر دیا گیا ہے۔ اس حملے میں 11افراد مارے گئے تھے ۔
’ساو¿تھ فلوریڈا سن سنٹینل‘ کو فروری سنہ 2018میں سٹون مین ڈوگلس ہائی سکول میں قتل عام کی رپورٹنگ پر ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ اس واقعہ میں 17افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اخبار کو سکول اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت سامنے لانے پر پبلک سروس ایوارڈ دیا گیا ہے۔

شیئر: