Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل

 
ہندوستان میں عام انتخابات کا دوسرامرحلہ مکمل ہو گیا۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق ووٹنگ کے دوران مختلف مقامات پر تشدد کے معمولی واقعات کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔
دوسری جانب سری نگر میں بھی عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا تاہم کشمیریوں کی بڑی تعداد نے انتخابات کو مسترد کر دیا ۔
الیکشن کمشنرز کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کے دوران کسی قسم کی بڑی گڑ بڑ کی اطلاعات نہیں ملی۔
انڈیا کے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے پولنگ آج ہوئی۔
دوسرے مرحلے میں ملک بھر کی 12 ریاستوں کی 59 نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔
 آسام اور بہار کی 5،5 چھتیس گڑھ کی 3، کرناٹکا کی 14، مہاراشٹر کی 10، اترپردیش کی 8، مغربی بنگال کی 3، پانڈو چیری کی ایک، تمل ناڈو کی 38، اوڈیشہ کی5، جموں کشمیر کی2 اور منی پور کی ایک نشست پر پولنگ ہوئی۔
ابتدائی الیکشن شیڈول کے مطابق تامل ناڈو کی 38 کی بجائے 39 اور تری پورہ کی ایک نشست پر بھی آج پولنگ ہوئی۔
تاہم گزشتہ روز انڈین الیکشن کمیشن نے تری پورہ میں سیکیورٹی خدشات کی بنا پر انتخابات 5 دن تک کے لیے ملتوی کر دیئے تھے۔ یہاں اب 23 اپریل کو پولنگ ہو گی۔
اسی طرح الیکشن کمیشن نے تامل ناڈو میں ایک امیدوار کے دفتر سے 15 لاکھ ڈالر کی رقم ضبط کرتے ہوئے اس حلقے میں بھی انتخاب ملتوی کر دئیے تھے۔ 
خیال رہے کہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور حزبِ اختلاف کی جانب سے الگ الگ مسائل کو لے کر انتخابی مہم چلائی گئی۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے دیگر رہنما جہاں پاکستان، قومی سلامتی اور دہشت گردی کے مسائل اٹھا رہے ہیں تو دوسری جانب حزبِ اختلاف کی جانب سے مہنگائی، بے روزگاری، وعدوں کی عدم تکمیل، نوٹ بندی اور یکساں ٹیکس نظام سے معیشت پر پڑنے والے 'منفی اثرات کا چرچا کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 11 اپریل کو شروع ہونے والے یہ انتخابات7 مرحلوں پر مشتمل ہیں جو 19 مئی تک جاری رہیں گے اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔
انڈین الیکشن کمیشن کے مطابق لوک سبھا انتخابات 2019ء میں کل 90 کروڑ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔اس حوالے سے 10 لاکھ پولنگ بوتھس پر وی وی پی اے ٹی (وی وی پیٹ) یعنی ووٹر ویریفائبل پیپر آڈٹ ٹریل کا انتظام کیا گیا۔
یاد رہے کہ 11 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں ملک کی 20 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی 91 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی اور ووٹرز ٹرن آؤٹ کافی زیادہ رہا تھا۔ 
 

شیئر: