Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاکلیٹ اور کافی سے تیار فن پاروں کی نمائش

وہ ایک سعودی نوجوان آرٹسٹ خاتون ہیں جن کے فن پاروں کو چاکلیٹ اور کافی کی مہک محسوس ہوتی ہے اور کیوں نہ ہو کہ حقیقت میں ان کے فن پارے چاکلیٹ اور کافی سے ہی بنے ہیں۔
طائف سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ کا نام العنود السفیانی ہے۔6سال پہلے انہوں نے چاکلیٹ اور کافی کا استعمال کرتے ہوئے فن پارے بنانے شروع کئے۔ اپنے فن کے بارے میں کہتی ہیں’’پینٹنگ میرا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ فارغ وقت میں یہی کرتی رہتی ہوں۔ خود کو الگ شناخت دینے کے لئے اپنے فن پاروں میں کافی اور چاکلیٹ کا استعمال شروع کیا۔
پینٹنگ میں رنگوں کی جگہ کافی اور چاکلیٹ سے لئے گئے رنگ استعمال کرتی ہوں اور جب پینٹ مکمل ہوجاتی ہے تو رنگوں پر خصوصی مادہ ڈال کر گہرا کردیتی ہوں‘‘۔
’’اس فن میں مہارت حاصل کرنے کے لئے والد صاحب نے حوصلہ دیا۔ مجھے اپنے کام میں جن چیزوں کی ضرورت ہوتی وہ مہیا کردیتے تھے۔ زندگی کا پہلا فن پارہ آج بھی میرے پاس محفوظ ہے حالانکہ اسے خریدنے کے لئے کئی مرتبہ پیشکش ہوچکی ہے‘‘۔
العنود نے اب تک300سے زیادہ فن پارے بنائے اور متعدد نمائشوں میں شرکت کی۔
پینٹنگ میں کافی اور چاکلیٹ کے استعمال کا طریقہ کار بتاتے ہوئے انہوں نے کہا’’خالص چاکیٹ کا استعمال کرتی ہے۔ چاکلیٹ کے پاؤڈرکا رنگ جتنا گہرا ہوگا اتنا اچھا رزلٹ دے گاجبکہ کافی کے لئے کام ترکش کافی یا نیسکافے استعمال کرتی ہوں‘‘۔ 
 

شیئر: