Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’123456‘ اب بھی سب سے مقبول پاس ورڈ

ایک تحقیق کے مطابق اس جدید دور میں بھی لوگ آسانی سے پتہ چلنے والے پاس ورڈز رکھتے ہیں جن میں ’123456‘ سرِفہرست ہے۔
برطانیہ کے ادارے نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق آن لائن سکیورٹی سے متعلق لاعلمی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو آن لائن جرائم کا شکار ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔
ادارے نے اس سلسلے میں مشورہ دیا ہے کہ لوگ تین بے ترتیب مگر یاد رکھے جانے والے الفاظ کو جوڑ کر پاس ورڈ بنایا کریں تاکہ اس کا پتہ لگانا آسان نہ ہو۔
پہلے پانچ آسانی سے پتہ لگ جانے والے پاس ورڈزکی فہرست میں ’qwerty‘ اور ’1111111‘ شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ک پاس ورڈ کے طور پر سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے ناموں میں ایشلی، مائیکل، ڈینیل، جیسیکا اور چارلی شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی 70 فیصد آبادی کو یہ خوف لاحق ہے کہ وہ اگلے دو سالوں میں آن لائن جرائم کی زد میں آئیں گے۔
واضح رہے کہ یورپ اور امریکہ میں کاروباری افراد اور تکنیکی کمپنیوں پر دباؤ ہے کہ وہ وہ اپنا ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے اپنے اقدامات میں بہتری لائیں۔
 

شیئر: