Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر کی حسینہ سمارہ عربوں کی ملکہ حسن منتخب

الجزائر کی حسینہ سمارہ یحیی مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے عربوں کی ملکہ حسن بن گئی۔

عربوں کی ملکہ حسن کا مقابلہ قاہرہ میں منعقد ہوا جس میں مختلف عرب ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی۔

ملکہ حسن چننے والی کمیٹی کے مطابق مقابلے میں فلسطین کی حسینہ لورین امسیح کو دوسرے، مراکش کی حسینہ نبیلہ عقیلی تیسرے جبکہ یمن  کی حسینہ نرمین جعفری چوتھے نمبر پررہیں ۔

العربیہ کے مطابق مصرکا حسن عربوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے مگر اس کے باوجود عربوں کی ملکہ حسن چننے کے مقابلے میں مصری حسینہ اول نمبر حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ مصری حسینہ یمنی سعید کو مثالی لڑکی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

اسی طرح عراقی حسینہ شمس حمید کو مس ماڈل قرار دیا گیا۔
الجزائر میں گو کہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور سیاسی کشمکش عروج پر ہے مگر اس کے باوجود الجزائر کی نمائندگی کرنے والی حسینہ کو عربوں کی ملکہ حسن قرار دینے کی

خوشی میں الجزائری شہریوں نے سمارہ یحیی کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

سمارہ کے الجزائری روایتی لباس کے علاوہ مختلف قومیتوں کے لباس میں مختلف پوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں۔ 
 

شیئر: