Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں گردو غبار کا طوفان

روڈ سکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ تیز رفتاری کا مظاہرہ نہ کیا جائے (فوٹو: سبق)
مکہ ریجن میں جمعرات کو گردو غبار کے طوفان سے اندھیرا چھا گیا جس کے باعث حد نظر انتہائی کم ہو گئی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سکیورٹی فورس نے شاہراہوں سے سفر کرنے والوں کو کہا ہے کہ وہ گاڑیاں احتیاط سے چلائیں۔ ہیڈ لائٹس آن رکھیں اور گاڑی تیز رفتاری سے نہ چلائیں۔

گردو غبار کے باعث حد نظر کم ہوگئی ہے (فائل فوٹو)

روڈ سکیورٹی فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خصوصاً ینبع اور مدینہ روڈ کے مسافر زیادہ احتیاط سے کام لیں۔
فورس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اکثر لوگ اس موسم میں بھی تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہیں جو بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے اس لیے انتہائی پرسکون انداز میں گاڑی چلائی جائے۔                        
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: