Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اکاؤنٹنٹ کا پیشہ سب سے زیادہ مطلوب‘

سعودی وزیر محنت وسماجی فروغ انجینئر احمد الراجحی نے کہا ہے کہ اکاؤنٹنٹ کا پیشہ کمپنیوں کی طرف سے زیادہ مطلوب اور نوجوانوں کی طرف سے سب سے زیادہ مقبول ہے۔ 
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس پیشے میں خواتین کی بھرتی انتہائی مناسب رہے گی کیونکہ اکاؤنٹنٹ سے منسلک لوگوں کا دفتری کام ہے، انہیں باہر جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔‘

’وزارت محنت اور سعودی اکاؤنٹنٹ اتھارٹی کے تعاون سے سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکی اکاؤنٹنٹ کی رجسٹریشن ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)

عاجل ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’اکاؤنٹنٹ سے منسلک افراد کو اوسط 7 ہزار ریال ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔  یہ معقول تنخواہ ہے جس پر سعودی نوجوانوں کو توجہ دینی چاہئے۔‘
وزیر محنت نے کہا ہے کہ ’وزارت محنت اور ہیومن ریسورسز فنڈ مشترکہ طور پر لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں تاکہ اس شعبے کے لیے سعودی نوجوان اور خواتین کو تیار کیا جائے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت محنت اور سعودی اکاؤنٹنٹ اتھارٹی کے تعاون سے سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکی اکاؤنٹنٹ کی رجسٹریشن ہوگی۔‘
 

شیئر: