Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عربی سیکھنے کیلئے آسان اسباق پر مشتمل سلسلہ اردوداں طبقے کیلئے معاون ثابت ہوگا

گزشتہ درس یاسبق میں اسم اشارہ کیساتھ سوالیہ جملے بنانے کی آپ سے مشق کرائی تھی۔

یہ سلسلہ ہم انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ چند درسوں یا سبقوں میں جاری رکھیں گے۔ مشقیں کچھ آسان کردی تھیں آپ لوگوں کو قواعد میں زیادہ نہ الجھایا جائے۔

ھٰذا بَابٌ ، یہ دروازہ ہے

ھٰذا مِفْتَاحٌ ، یہ چابی ہے

ھٰذا مَکْتَبٌ ، یہ میز ہے، ھٰذا سَرِیرٌ ، یہ چارپائی ہے

ھٰذا کُرْسِیٌّ ، یہ کرسی ہے۔

اس طرح کے جملے سوال اور جواب کی شکل میں لکھئے:

مَا ھٰذا ؟ ، یہ کیا ہے؟

ھٰذا بَیْتٌ، یہ گھر ہے

أھٰذا بَیْتٌ ؟ ، کیا یہ گھر ہے؟

نعم ! ھٰذا بَیْتٌ ، ہاں ! یہ گھر ہے۔

مَاھٰذا ؟ ، یہ کیا ہے ؟

ھٰذا قَمِیصٌ ، یہ قمیص ہے۔

أھذا سَرِیرٌ؟ کیا یہ چارپائی ہے؟

لاَ ! ھٰذا کُرْسِیٌ ، نہیں ! یہ کرسی ہے۔

أھٰذا مِفْتَاحٌ ؟ ، کیا یہ چابی ہے؟

لا ! ھٰذا قَلَمٌ ، نہیں ! یہ قلم ہے۔

مَا ھٰذا؟ ، یہ کیا ہے؟

أھٰذا قَمَرٌ ؟ کیا یہ چاند ہے؟

نعم ! ھٰذا قَمَرٌ، ہاں ! یہ چاند ہے۔

مَن ھٰذا؟ ، یہ کون ہے؟

ھٰذا طَبِیبُ ، یہ ڈاکٹر ہے۔

أھٰذا طَبِیبٌ ؟، کیا یہ ڈاکٹر ہے؟

لاَ ! ھٰذا مُھَنْدِسٌ ، نہیں ! یہ انجینیئر ہے۔

مَن ھٰذا؟ ، یہ کون ہے؟

أھٰذا وَلَدٌ، کیا یہ لڑکا ہے؟

لاَ! ھٰذا رَجُلٌ، نہیں ! یہ مرد ہے۔

أھذا بَیْتٌ ؟، کیا یہ گھر ہے؟

لاَ ! ھٰذا مَسْجِدٌ، نہیں ! یہ مسجد ہے۔

أھٰذا نَجْمٌ ؟ ، کیا یہ ستارہ ہے؟

نعم ! ھٰذا نَجْمٌ ، ہاں ! یہ ستارہ ہے۔

مَا ھٰذا؟ یہ کیا ہے؟

ھٰذا مُتْحَفٌ، یہ میوزیم ہے۔

مَن ھٰذا ؟ ، یہ کون ہے؟ ھٰذا مُتْحَفٌ، یہ میوزیم ہے۔

مَن ھٰذا ؟ ، یہ کون ہے؟

ھٰذا تَاجِرٌ ، یہ تاجر ہے ۔ أھٰذا خَالِدٌ ؟

کیا یہ خالد ہے؟ لاَ ! ھٰذا نَبِیلٌ ، نہیں ! یہ نبیل ہے۔

ھٰذا کَلْبٌ ، یہ کتا ہے۔

أھٰذا کَلْبٌ ؟ ، کیا یہ کتا ہے؟

لاَ ! ھٰذا قِطٌ، نہیں ! یہ بلّی ہے۔ ھٰذا حِمَارٌ، یہ گدھا ہے۔

أھٰذا حِمَارٌ ، کیا یہ گدھا ہے؟

لاَ ھٰذا حِصَانٌ ، نہیں ! یہ گھوڑا ہے۔

مَا ھٰذا؟ یہ کیا ہے؟ ھٰذا جَمَلٌ ، یہ اونٹ ہے۔

مَاھٰذا ؟ یہ کیا ہے؟ ھٰذا دیکٌ ، یہ مرغ ہے۔

من ھٰذا ؟ یہ کون ہے؟ ھٰذا مُدَرِسٌ ، یہ ٹیچر ہے۔

أھٰذا قَمِیصٌ ؟ کیا یہ قمیص ہے؟

لاَ ! ھٰذا مِنْدِیلٌ ، نہیں ! یہ رومال ہے۔

آج کی مثالوں میں آپ نے یہ بات نوٹ کی ہوگی کہ بعض سوالوں کے جواب میں نعم (ہاں) اور لاَ (نہیں) کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ مَن اور ماَ کے ذریعہ آنے والے سوالوں کے جواب میں ’’نعم اور لا‘‘ کا استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ اس سے آپ کو یہ معلوم ہوگیا ہوگا کہ اگر ’’مَن‘‘ اور ’’ماَ‘‘کے ذریعہ کوئی سوال آجائے تو جواب میں نعم (ہاں) اور لاَ (نہیں) کا استعمال نہیں کیا جاتا۔ لیکن اگر سوال ھمزہ یعنی أ کے ذریعہ کیا جائے تو جواب میں پہلے نعم یا لاَ حسب موقع ہو کہنا ضروری ہے ۔ یادرکھئے عربی میں الف کی شکل میں لکھا جانے والا حرف اگر متحرک ہے یعنی اس پر زبر ، زیر یا پیش ہے تو وہ ’’ھمزہ ہے ، لیکن اگر ساکن ہے تو الف ہے جیسے کِتَابٌ یا لاَ وغیرہ۔ الف اور ھمزہ پہچاننے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ عربی الفاظ کے درمیان الف کی شکل میں پایا جانے والا حرف الف ہے ، ھمزہ ہمیشہ متحرک ہوتا ہے اور الف ہمیشہ ساکن -

آج کے سبق میں ہم نے صرف واحد مذکر کیلئے خاص اسم اشارہ استعمال کیا تاکہ آپ کو مختلف انداز میں اس کا استعمال کرناآجائے۔

شیئر: