Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیس ریسرچ منصوبے تجارتی پروگرام میں تبدیل

مملکت بھر سے منفرد منصوبے طلب کیے گئے تھے- (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں طلبہ کے بیس ریسرچ منصوبے تجارتی پروگرام میں تبدیل کیے گئے ہیں۔
چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کی پبلک اتھارٹی ’منشآت‘  کے طابقہ سعودی طلبہ کے 20 ریسرچ منصوبے تجارتی پروگراموں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کنگ عبدالعزیز فلاحی ادارے ’موھبۃ‘ کے تعاون و اشتراک سے کیا گیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق پبلک اتھارٹی منشآت کا کہنا ہے کہ ’ابداع 2020‘ کے تحت مملکت بھر سے منفرد منصوبے طلب کیے گئے تھے- ان میں سے 151 آخری مرحلے کے لیے منتخب کیے گئے پھر ان میں سے 20 منصوبوں کا انتخاب تجارتی پروگرام کے لیے کیا گیا۔

 منصوبوں کا انتخاب طے شدہ ضوابط کی بنیاد پر کیا گیا-(فوٹو العربیہ)

منشآت اور موھبۃ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ 20 منصوبوں کا انتخاب پہلے سے طے شدہ ضوابط کی بنیاد پر کیا گیا- یہ منصوبے تجارتی لحاظ سے پیش کردہ تمام منصوبوں میں بہتر نہیں ہیں تاہم ان کا انتخاب مقررہ ضوابط کے مطابق کیا گیا۔
 منتخب کیے جانے والے پانچ منصوبوں کا تعلق میٹرکی سائنس سے ہے۔ 4 ماحولیاتی انجینیئرنگ، 3 فزکس انرجی، 2 کا روبوٹ اورسمارٹ آلات، دو کا کیمیکل انرجی، ایک کا حیاتیاتی میڈیسن و ہیلتھ سائنس، ایک کا پروگرامنگ سسٹم، ایک کا کیمسٹری اور ایک کا نباتاتی علوم سے ہے۔
پروگرام کے مطابق منشآت آئندہ ایام کے دوران ریسرچ منصوبے پیش کرنے والے طلبہ کو مختفلت سہولتیں فراہم کرے گا۔

شیئر: