Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ کو اپنی پہلی تنخواہ یاد ہے ؟

سوشل میڈیا پر پہلی تنخواہ کے حوالے سے بات چیت ہورہی ہے۔ (تصویر : اے ایف ہی )
پہلی نوکری اور تنخواہ ایسی چیز ہے جو انسان ہمیشہ یاد رکھتا ہے اور اکثر آپ بھی اپنے والد، والدہ، دادا یا نانا سے ان کی نوکریوں کے قصے سن رکھے ہوں گے کہ ان لوگوں کو پہلی تنخواہ کتنی ملی تھی اور اس کا انہوں نے کیا کیا تھا۔
ٹوئٹر صارف عنا خان نے ایک پوسٹ میں اپنی پہلی تنخواہ کا ذکر کرتے ہوئے صارفین سے پوچھا کہ آپ کی پہلی نتخواہ کیا تھی؟  انہوں نے مزید لکھا کہ ’نا امید نہ ہوں، تسلسل کامیابی کے لیے اہم ہے۔‘

جس کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف پہلی تنخواہ کا بتایا بلکہ اپنے ذاتی تجربات بھی شیئر کیے۔
ٹوئٹر صارف بانو نے بتایا کہ ’میری پہلی تنخواہ 2005 میں 20 ہزار ملی تھی اور اس وقت مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ اتنے پیسوں کا کیا کروں گی؟َ

ٹوئٹر صارف داور نے لکھا کے کہ ’میری پہلی تنخواہ بارہ ہزار تھی۔ میں نے آفس والوں کے لیے مٹھائی خریدی، بابا کے لیے والٹ اور امی کے لیے سفائر برانڈ کا سوٹ لیا تھا۔‘

اکثر صارفین صنف کی بنیاد پر تنخواہ کم یا زیادہ ہونے کے حوالے سے بھی بات چیت کرتے نظر آئے۔
صارفین کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں صنفی بنیادوں پر فرق اس وقت زیادہ بڑھ جاتا ہے جب ملازمین 50 سال کی عمر کو پہنچتے ہیں اور یہ وہ وقت ہوتا ہے جب خواتین عموماً پارٹ ٹائم کام کرنا بھی چھوڑ دیتی ہیں۔
صارف دانیال نے لکھا کہ ’میری پہلی تنخواہ 2018 میں پندرہ ہزار تھی میں نے گھر والوں کے لیے پیزا خریدا تھا اور سارے پیسے اپنی والدہ کو دے دیے تھے۔ ان کے چہرے پر مسکراہٹ بہت قیمتی تھا‘

بالی وڈ اداکار شاہ رخ نے ماضی میں ایک انڈین اخبار کو انٹرویو کےدوران بتایا تھا کہ ’میری پہلی تنخواہ صرف پچاس روپے تھی تنخواہ لینے کے بعد میں ٹرین کی ٹکٹ لے کر آگرہ گیا تھا اور میں نے خوب سیر کی تاج محل دیکھا لیکن زیادہ خرچا نہ کرسکا کیونکہ مجھے پیسے بچانے بھی تھے۔‘
ٹوئٹرصارف سعد یاسر نے گلہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’مجھے ابھی تک کوئی تنخواہ نہیں ملی کیونکہ پیچارے ڈاکڑز کو ہاوس جاب کے پیسے نہیں ملتے۔‘

 

شیئر: