Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس، مکہ میں امر بالمعروف کا مرکز سیل

ادارے کے دفتر سینیٹائز کرکے دوبارہ کھول دیا جائے گا-( فائدل فوٹو سبق)
مکہ کے الرصیفہ محلے میں امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا مرکز کورونا وائرس کے کیس کی وجہ  سے بند کردیا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں مذہبی تعلیمات اور سماجی اقدار کی تلقین اور ان کی خلاف ورزی سے عوام کو روکنے والا ادارہ (امر بالمعروف و نہی عن المنکر) کہلاتا ہے۔
الرصیفہ محلے میں مرکز سیل کرنے کا فیصلہ احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے۔ اسے سینیٹائز کرکے دوبارہ کھول دیا جائے گا-
مرکز کو بند کرنے کا مقصد مرکز کے عملے کو نئے کورونا وائرس سے بچانا اور ان کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
یااد رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے پھیلاو سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے۔ ایس او پیز کی پابندی کے لیےبلدیاتی اور صحت حکام تجارتی مراکز اور اداروں کے دورے کر رہے ہیں۔

شیئر: